میٹرک اور نہم کے نتائج کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
پنجاب بورڈ نے دہم اور نہم کے نتائج کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان 31 جولائی اور نویں جماعت کے نتائج کا اعلان 22 اگست کو کریں گے۔ اگلے سال 2024 میں میٹرک کا سالانہ امتحان یکم مارچ 2024 سے شروع ہوگا۔دوسری جانب فیڈرل بورڈ(اسلام آباد) نے میٹرک اور نہم کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ دسویں کے امتحان میں 89 فیصد سے زائد طالب علم پاس ہو ئے ہیں۔ بچوں کے پاس ہونے شرح 86 فیصد اور بچیوں کے پاس ہونے کی شرح93 فیصدرہی ہے۔سائنسی مضامین میں 90 فیصد جبکہ ہیومنٹیس میں 82 فیصد بچے پاس ہو ئے ہیں۔
No comments