محمر رضوان نے 50 ہزار مالیت کے جوتے پریکٹس کے لیے آئے لڑکے کو تحفے میں دے دیے
محمر رضوان نے 50 ہزار مالیت کے جوتے پریکٹس کے لیے آئے لڑکے (عبدالہادی)کو تحفے میں دے دیے۔
پاکستان کے سپر سٹارز چاہے وہ فلمساز ایکٹرز ہوں یا کرکٹرز ہمیشہ اپنے کاموں سے عوام کا دل جیت لیتے ہیں۔لیکن محمد رضوان کے اس کارنامے کو سب نے سراہا اور سوشل میڈیا پر بھی جی بھر کے پوسٹ کیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد رضوان نے اپنا 50 ہزار مالیت کا جوتاپریکٹس کرانے کیلئے آئے آف سپنر عبدالہادی کو گفٹ کر دیا۔
گزشتہ روز کراچی میں جاری پاکستان کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں محمد رضوان نے پریکٹس کرانے کے لیے آئے 16 سالہ آف سپنر عبد الہادی کو چیلنج کیا تھا کہ اگر وہ انہیں آؤٹ کر پائے تو بیٹ کے سوا جو مانگو گے تمہیں دیا جائے گا۔
تاہم وہ لڑکا عبدالہادی محمد رضوان کو آؤٹ تو نہ کر سکے لیکن انہیں مسلسل پریکٹس کراتے رہے ،تربیتی کیمپ ختم ہونے کے بعد وکٹ کیپر اور بلےباز محمد رضوان نے عبدالہادی کو اپنے جوتے گفٹ کر دیے۔ عبد الہادی کا خود کا جوتا تھوڑا پھٹا ہوا تھا۔محمد رضوان کا جوتا لے کر وہ بہت زیادہ خوش مزاج دکھائی دے رہا تھا۔
No comments