Header Ads

Header ADS

ایسا کیلا جو لاکھوں جانیں بچا سکتا ہے

ایسا کیلا جو لاکھوں جانیں بچا سکتا ہے


 کیلا ایک لذت اور غذائیات سے بھر پور پھل ہے۔جو دنیا کے تمام براعظموں میں باآسانی دستیاب ہوتا ہے۔یہ غذائی کمی کو بھی پورا کرتا ہے۔ جنگ نیوز کے مطابق یوگنڈا کی قومی زرعی ریسرچ لیبارٹریز کے سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے آسٹریلوی زرعی سائنسدان جیمز ڈیل اور بل اینڈ ملینڈا فاؤنڈیشن کے تعاون سے غذائیت سے بھرپور یہ یونیک بنانا (کیلا) تخلیق کیا ہے، یہ سائنسدان گزشتہ 18 برسوں سے اس پروجیکٹ پر لگے ہوئے تھے تاہم انہیں کامیابی امسال ملی ہے

کئی ایشیائی ممالک میں وٹامن۔اے کی کمی عام سا مسئلہ ہے جس سے سالانہ لاکھوں بچے مدافعتی نظام کی کمزوری اور کم عمری میں نیم اندھے پن کا باعث ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے اعدادوشمار  کے مطابق دنیا بھر میں اسکول جانے سے قبل کی عمر کے 19 کروڑ بچے وٹامن۔اے کی کمی کے ساتھ غذائیت کی کمی کا شکار ہیں اور صرف افریقہ میں اس صورتحال سے 6 فیصد بچے کم عمری میں ہی موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

اب اس کیلے کی دریافت سے وٹامن۔اے کی کمی کو کافی حد تک کم کرنے میں مدد ملے گی اور پھلوں کی نئی ورائٹی سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔

No comments

Powered by Blogger.