Header Ads

Header ADS

شاہ نواز دھانی کا سپر لیگ سے قومی کھلاڑی تک کا سفر

 

Shahnawaz Dhani

 تعارف:شاہ نواز دھانی پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہیں۔یہ ۵اگست۱۹۹۸ میں سندھ کے شہر لاڑکانہ میں پیدا ہوئے۔یہ بہت دراز قد کھلاڑی ہیں جن کی ہائیٹ چھ فٹ دو انچ ہے۔ان کا کردار قومی کرکٹ ٹیم میں بطور باولر کا ہے۔انھوں نے اپنا پہلا قسمت بدلنے والا میچ ۲۰۲۱ میں پاکستان سپر لیگ میں قومی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا پھر انھیں ایک سال بعد جفنہ کنگ نے تیسرے آڈیشن کے لیے لنکا پریمیئر لیگ میں شامل کر لیا گیا۔

تعلیم:جیساکہ یہ سندھ کے شہر لاڑکانہ کے ایک گاوؐں میں پیدا ہوئے تھے۔ان کے والد ان کے کرکٹ کھیلنے کے سخت خلاف تھے۔وہ انھیں کرکٹ سے روکتے تھے اور تعلیم پر زور دینے کا کہتے تھے تاکہ ایک اچھے سرکاری ملازمت حاصل کر سکیں۔

کیئریر:اسی وجہ سے انھوں نے اپنی تعلیم مکمل کی اور بی۔کام کی ڈگری حاصل کی ۔اس کے بعد انھوں نے اپنا کرکٹ کیرئر بنایا۔انھیں ملتان سلطان اور جفنہ کنگ جیسے ٹیموں میں کھیلنے اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملا۔اور اب یہ قومی کرکٹ ٹیم میں بطور باولر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

No comments

Powered by Blogger.